پرائپرٹی ٹیکس کا فیصلہ کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی ؛ اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے ۔ ایمپلائز کانفرنس صدر

سرینگر/15اکتوبر: جموں کشمیر میں پرائپرٹی ٹیکس کے نفاذ کو کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی قراردیتے ہوئے ایمپلائز کانفرنس کے چیرمین اور نگوا سکمز کے صدر اشتیاق بیگ نے کہا ہے کہ حالات کے مارے عوام پر اس طرح جائیداد ٹیکس لگانا سراسر ناانصافی ہے اور اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جانا چاہئے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق یوٹی جموں کشمیر میں پرائپرٹی ٹیکس کے نفاذ کی سخت مخالفت کرتے ہوئے جموںکشمیر ایمپلائز کانفرنس کے چیرمین اور نگوا سکمز کے صدر اشتیاق بیگ نے کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے کشمیریوں کو مزید زخم دینے کے مترادف ہے ۔ا نہوںنے کہا کہ دہائیوں سے یہاں کے حالات مخدوش رہنے کی وجہ سے جموں کشمیر کے عوام باالخصوص وادی کشمیر کے لوگ سخت مالی بحران کے شکار ہوچکے ہیں اور اب ان حالات کے مارے لوگوں پر اس طرح کے ٹیکس کا نفاذ عملایا جائے گا تو یہ ان کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہوگا۔ ٹریڈ یونین لیڈر اشتیاق بیگ نے کہا ہے کہ گزشتہ برس 5اگست کے بعد یہاں کے لوگوں کو امید تھی کہ ان کیلئے کئی راحتی اقدامات اُٹھائے جائیں گے اور جو دہائیوں سے یہاں کے لوگوں کے ساتھ طرح طرح سے استحصال کیاجاتا رہا ہے اس سے چھٹکارا ملے گا تاہم مرکزی سرکار کی جانب سے ایسے کئی اقدامات اُٹھائے گئے جن سے یہاں کے عوام کے دل مزید مجروح ہوئے ہیں ۔ انہوںنے مطالبہ کیا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس کے فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے تاکہ لوگوں کو راحت ملے ۔

Comments are closed.