سرینگر/15اکتوبر: پونچھ میں پولیس نے ایک ناکہ کے دوران ڈرامائی کارووائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی ہیرون ضبط کرکے ایک شخص کی گرفتاری عمل میں لائی ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق صوبہ جموں کے منکوٹ پونچھ میں پویس نے ایک ناکہ کے دوران ایک کلو گرام کے قریب ہشیش برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی زہر اباس جعفری ، ایس ڈی پی او منڈھیر اور ایس ایچ او منڈھر کی قیادت میں ایک پولیس پارٹی نے منکوٹ علاقے میں ناکہ لگایا تھا جس دوران تلاشی کے دوران ایک شخص مشکوک حالت میں بھاگنے کی کوشش کررہا تھا جس کو موقعے پر ہی دھر لیا گیا اور اس کے قبضے سے قریب ایک کلو ہشیش ضبط کرلی گئی جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں کروڑوں روپے کی قیمت ہے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس زیر نمبر 243/20درج کرکے معاملے کی مزید چھان بین شروع کردی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.