
سات ماہ بعد وادی کشمیر کو چھوڑکر سینما ہال کھل گئے ؛ شاپنگ مالس، تفریحی پارکیں اور سومنگ پول بھی کھل گئے
سرینگر/15اکتوبر: وادی کشمیر کو چھوڑ کو ملک کے دیگر شہریوںمیں آج سے سینما ہال دوبارہ کھول دئے گئے جبکہ وادی کشمیر میں کوئی بھی سینما پہلے سے چالو نہیں ہے اسلئے یہاںکوئی سینماء نہیںکھلے گا۔ تاہم جموں میں سینمال کھول دئے جارہے ہیں ۔ کورونا وائرس وبا کے درمیان ان لاک -5 کے تحت دی گئی کئی رعایتیں آج سے نافذ ہو رہی ہے ہیں۔ مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری گائڈ لائنس میں بتایا گیا ہے کہ 15 اکتوبر کے بعد سنیما ہال ، انٹرٹینمنٹ پارک، سوئمنگ پول کو کھولنے کی اجازت ہوگی۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر کو چھوڑ کو ملک کے دیگر شہریوںمیں آج سے سینما ہال دوبارہ کھول دئے گئے جبکہ وادی کشمیر میں کوئی بھی سینما پہلے سے چالو نہیں ہے اسلئے یہاںکوئی سینماء نہیںکھلے گا۔ تاہم جموں میں سینمال کھول دئے جارہے ہیں ۔ کورونا وائرس وبا کے درمیان ان لاک -5 کے تحت دی گئی کئی رعایتیں آج سے نافذ ہو رہی ہے ہیں۔ مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری گائڈ لائنس میں بتایا گیا ہے کہ 15 اکتوبر کے بعد سنیما ہال ، انٹرٹینمنٹ پارک، سوئمنگ پول کو کھولنے کی اجازت ہوگی۔ ملک کے 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام 4 ریاستوں میں ملٹی پلیکس آج سے کھل گئے ہیں۔ جمعرات سے اس کے 487 اسکرین پر فلمیں دکھنی شروع ہو جائیں گی۔ حالانکہ، سنیما ہال میں پہلے کے شائقین کے مقابلے میں نصف تعداد میں ہی نظرین فلم کا لطف اٹھا سکیں گے۔ وزارت نے 50 فیصدی صلاحیت کے ساتھ سنیما گھروں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دی ہے۔سنیما گھر کے اندر صرف وہی لوگ جاسکیں گے، جن کی عمر 6 سال سے زیادہ اور 60 سال سے کم ہوگی۔سنیما ہال کے اندر جانے کے لئے موبائل میں آروگیہ سیتو ایپ کا ہونا ضروری ہے۔سنیما ہال میں داخل ہونے والوں کو مستقل ماسک پہنے رہنا ہوگا۔ ساتھ ہی سوشل ڈیسٹنسنگ کا خیال رکھنا ہوگا۔سنیما ہال کے اندر وینٹیلیشن کا مناسب انتظام ضروری ہے۔ اے سی کا درجہ حرات 23 ڈگری سے اوپر رکھنا ہوگا۔فلم دیکھنے کے دوران کسی طرح کی چیزوں کو کھانے اور پینے پر مکمل پابندی ہوگی۔ٹکٹ خریدنے کا پورا عمل آن لائن ہوگا۔ آپ کاونٹر پر آکر ٹکٹ نہین لے پائیں گے۔سنیما ہال میں انٹری اور ایگزٹ گیٹ، لابی کو وقت وقت پر سینیٹائز کیا جائے گا اور ہر شو کے بعد سنیما ہال کی صفائی کی جائے گی۔سنیما ہال منیجمنٹ کی یہ ذمہ داری ہوگی کہ وہ سبھی ناظرین کو سینیٹائزر مہیا کرائے۔ادھر جموںکشمیر سمیت دیگر شہروںمیں تفریحی پارکیں ، شاپنگ مالس، رستوران، ہوٹل اور کلبوں کو بھی آج سے دوبارہ کھول دیا گیا ہے ۔
Comments are closed.