جموں کشمیر میں شعبہ صحت کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کا معاملہ
جموں کشمیر سرکار نے عالمی بینک سے 367 کروڑ روپے فنڈس حاصل کرنے کی تجویز پیش کی
سرینگر/15اکتوبر: جموں کشمیر انتظامیہ نے جموں کشمیر میں شعبہ صحت کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے عالمی بینک سے 367 کروڑ روپے سے زائد کی فنڈس حاصل کرنے کا منصوبہ داخل کر لیا ہے ۔ تاکہ ان فنڈس سے جموں کشمیر میں طبی اداروں ، کورنا اسپتالوں اور انتہائی نگہداشت سیکٹروں کے ساتھ ساتھ ایمبولینسوں اور دیگر اہم شعبوں کو وسعت دی جائے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں شعبہ صحت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ دور دراز کے دیہی علاقوںمیں جدید طبی سہولیات بہم رکھنے کیلئے محکمہ صحت نے ایک منصوبہ تیار کر دیا ہے اورا س منصوبہ کے تحت جموں کشمیر میں طبی شعبہ کو مستحکم بنانے کیلئے عالمی بینک سے 367 کروڑ روپے سے زائد کی فنڈس وصول کرنے کی بات کہی گئی ہے ۔ فائنانشل کمشنر ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتل ڈولو نے انگریزی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ جموں کشمیر میں طبی شعبہ کی بہتری کیلئے ایک جامع منصوبہ367.48 کروڑ روپئے (تقریبا 50 ملین امریکی ڈالر) تیار کی کیا گیا تھا اور ورلڈ بینک سے فنڈز فراہم کرنے کے لئے پیش کی گئی تھی۔”خیال رہے کہ حالیہ میں ایک رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہو اتھا کہ جموں و کشمیر میں نجی شعبے میں دیگر ملکوں کے طرز پر اسپتال موجو د نہیں جبکہ اس کے علاوہ محکمہ صحت میں افرادی قوت کے آڈٹ سے متعلق ایک تازہ ترین رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شعبہ صحت 99فیصد ضروریات پبلک ہیلتھ یونیٹوں سے پوری ہو جاتی ہے ۔ اتل ڈولو کا کہنا تھا کہ اس منصوبہ کے تحت جموں کشمیر میں کووڈ اسپتالوں ، انتہائی نگہداشت شعبہ ، ، ضلعی اسپتالوں میں آپریشن تھیٹر اور لیبارٹری خدمات کو مضبوط بنانے کے علاوہ ضلعی اسپتالوں میں پاور بیک اپ اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز (CHCs) میں کئی گنا اور گیس پائپ لائنوں کے نظام کی فراہمی شامل ہے۔ جبکہ اس کے علاوہ جموں کشمیر کے مختلف علاقوں میں سب ضلعی اسپتالوں کا قیام بھی ہے ۔ محکمہ صحت کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ پہلا موقع ہے جب جموں و کشمیر میں صحت عامہ کے اداروں میں بڑے پیمانے پر اور تیز رفتار اپ گریڈیشن اور توسیع ہورہی ہے جس میں ایمس کا قیام ، متعدد میڈیکل کالجز ، تمام شہریوں کے لئے میڈیکل ہیلتھ انشورنس شامل ہیں ۔
Comments are closed.