جموں کشمیر کے تمام اضلاع میں بنا کسی امتیاز کی مجموعی تعمیر و ترقی میرا مشن / لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

زوجیلا کے بعد مزید سات ٹنلیں ہو رہی ہے تعمیر ، کام مقررہ وقت میں مکمل ہوگا

سبسنڈی نرخوں پرکسانوں کو 500 ٹریکٹر دیئے جائیں

سرینگر/15اکتوبر: جموں کشمیر کے تمام اضلاع کی بنا کسی امتیاز کے مجموعی تعمیر و ترقی میرا مشن کی بات کرتے ہوئے جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ زوجیلا کے بعد جموں کشمیر کیلئے مزید سات ٹنلیں تعمیر کی جا رہی ہے اور ان پر مقررہ وقت کے اندر کام مکمل کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ کسانوں کیلئے راحت پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سبسڈی والے نرخوں پرکسانوں کو 500 ٹریکٹر دیئے جائیں گے۔سی این آئی کے مطابق راج بھون سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ "میں اپنے وعدے پر عزم ہوں کہ میں بلا امتیاز جموں کشمیر کے تمام 20 اضلاع کی ترقی کو یقینی بناؤں گا۔” انہوں نے کہا کہ کسی بھی ضلع سے امتیاز نہیںہوگا اور ہر ضلع میں یکساں ترقی ہوگی ۔ 14.15 کلومیٹر لمبی زوجیلا ٹنل جس پر آج سے کام شروع ہو گیا کے بارے میں بات کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا کہ مرکزی وزیر نیتن گڈکری نے اس ٹنل کا افتتاح کیا ہے اور یہ ٹنل 7000 کروڑ روپئے میں تعمیر کی جائے گی ، جو مقررہ رقم سے 4000 کم ہے جس اس سے پہلے منظور ہوئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دو سالوں میں جموں کشمیر میںمزید سات ٹنل تعمیر کی جائیں گی۔ جس میں ٹینڈر نگ پہلے ہی ہو چکی ہے اور اب دیگر لوازمات کو پورا کیا جا رہا ہے ۔ بیک ٹو ولیج کے تیسرے مرحلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر نے کہا کہ انتظامیہ زمینی سطح پر کام کر رہی ہے اور اس کے ساتھ کوئی بھی سمجھوتہ نہیںکیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی وی 3 پروگراموں میں 285 مقامات پر پانچ لاکھ افراد نے حصہ لیا۔اس موقعہ پر لیفٹنٹ گورنر کسانوں کو سبسڈی والے نرخوں پر 500 ٹریکٹر دینے کا بھی اعلان کیا ۔

Comments are closed.