جموں و کشمیر بینک کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر راجیش کمار چھبر لفٹنٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقی
سرینگر/ : جموں وکشمیر بینک کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر راجیش کمار چھبر آج یونین ٹیری ٹری جموں کشمیر کے لفٹنٹ گور نر شری منوج سنہا سے راج بھون سرینگرمیں ملاقی ہوئے اور انہیں بینک کے مجموعی کام کاج کے بارے میں آگاہ کیا۔ بینک سرپرست نے لفٹنٹ گورنر کو بینک کے موجودہ متحرک اور پُر شفاف و بہتر نظام کار کے بارے میں بھی جانکاری دیدی جس نے یہاں کی معاشی صورتحال میں بہتری لائی ہے۔بینک سرپرست نے گورنر کو اپنے حالیہ اقدامات کے بارے میں بھی مطلع کیا جس میں کووڈ19کے دوران اس خطے میں بلا خلل بینک کاری اور کیش کی فراوانی رکھنا شامل ہے۔یہاں کے کاروبار ی سرگرمیوں میں بحالی اور تجارت پیشہ افراد کیلئے مناسب سکیموں کی ترسیل میں جموں و کشمیر بینک کے رول کو بھی گورنر کے سامنے پیش کیا گیا۔ بینک چیئرمین نے جموں و کشمیر کے اعلیٰ ترین ناظم کو اُن اقدامات کے بارے میں بھی بتایا جو بیک ٹو ولیج کے تیسرے مرحلے کے دوران بینک نے اٹھائے۔ انہوں نے ایل جی کی اُن راہنما خطوط کا شکریہ ادا کیا جن کے تحت یہاں کے کاروباریوں کو انٹرسٹ سب وینشن حاصل کرنے میں کامیابی ملی خاص کرسال2014اور 2016 کے نا مساعد حالات کے دوران جو نقصان یہاں کے کاروباریوں کو اٹھانا پڑا تھا اُس مدت کے دوران سود مراعات کی منظوری سرکار کی ایک بڑی پیش رفت مانی جارہی ہے۔چیئرمین نے گورنر کو بتایا کہ انٹرسٹ سبوینشن کا ایک بڑا حصہ جموں و کشمیر بینک کے کھاتوں میں آئے گا جس سے ہمارے قرضداروںکو کافی راحت محسوس ہوگی۔لفٹنٹ گورنر نے بینک چیئرمین کو یقین دلایا کہ سرکار کا تعاون ہمیشہ بینک کے ساتھ رہیگا۔ انہوں نے جے کے بینک کے اُس رول کی سراہنا کی جو وہ یونین ٹیریٹری کے عوام کیلئے یہاں کے طول و ارض میںادا کر رہا ہے۔
Comments are closed.