اُتر پردیش کا نوجوان سرینگر میںسڑک حادثے کا شکار

پولیس نے گاڑی کو اپنی تحویل میں لیکر ڈرائیور کو کیا گرفتار

سرینگر/11اکتوبر: سرینگر کے پائین شہر میں اُتر پردیش سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان اُس وقت لقمہ اجل بن گیا جب ایک مسافر گاڑی نے اس کو اپنی زد میں لایا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق اترپردیش سے تعلق رکھنے والا ایک 14سالہ لڑکا اتوار کو بعد دوپہر اُس وقت موت کی آغوش میں چلا گیا جب سرینگر کے پائین شہر نواکدل میں ایک مسافر گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوا ۔ ذرائع نے بتایاکہ شہر خاص کے براری پورہ نواکدل علاقے میں ایک مسافر گاڑی نے ریحان ملک ولد معصیب ملک ساکن بجنور اُتر پردیش کو زور دار ٹکر مارکر شدید زخمی کردیا جس کو فوری طور پر ایس ایم ایچ ایس ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ لڑکا اس وقت وانی یار نوربا غ میں رہائش پذیر تھا ۔ دریں اثناء پولیس نے اس سلسلے میں گاڑی کو اپنی تحویل میں لیکر گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے اور معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔

Comments are closed.