کیرن سیکٹر میں کشن گنگا دریا میں تلاشی کارروائی؛ 4 اے کے 47بندوق ، 8 میگزین اور 240 راونڈبرآمد
کپوارہ:۰۱، اکتوبر:جے کے این ایس : شمالی کشمیرکے سرحدی ضلع کپوارہ کے کیرن سیکٹر میں فوجی اہلکاروں نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے ہندوستانی سرحد میں ہتھیار سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر خود کار ہتھیاروں سمیت بڑی تعداد میں گولہ بارود برآمد کیا ۔جے کے این ایس کے مطابق سری نگرمیں تعینات دفاعی ترجمان کرنل راجیش کالیا نے سنیچر کو بتایا کہ کنٹرول لائن پر پہرہ دے رہے فوجی اہلکاروں نے2 سے 3 جنگجوؤں کو کیرن سیکٹر میں کشن گنگا دریا کے پار سے ایک رسی سے بندھی ایک ربرٹیوب میں کچھ سامان لے جاتے ہوئے دیکھا۔کرنل کالیا نے بتایا کہ فوج نے فوراً وہاں پہنچ کر تلاش مہم شروع کی جس کے دران اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا،جس میں 4 اے کے 47رائفلیں ، 8 میگزین اور گولیوں کے240 راو¿نڈ شامل تھے۔انہوں نے کہاکہ بروقت کارروائی عمل میں لاکرفوجی جوانوں نے دراندازی اورہتھیار اسپارپہنچانے کی منظم کوشش ناکام بنادی۔
Comments are closed.