جنوبی کشمیر میں علی الصبح تا بعد دوپہر2خونین معرکہ آرائیاں؛ جیش کمانڈر سمیت4سرگرم جنگجوجاں بحق

بڑی کامیابی ،سیکورٹی فورسزکاتحمل قابل سراہنا:آئی جی پی کشمیر

پلوامہ ،کولگام :۰۱،اکتوبر: جنوبی کشمیر میں2الگ الگ مقامات پرجاری خونین معرکہ آرائیوں کے دوران تاحال4جنگجوجاں بحق ہوگئے ۔آئی جی پی کشمےروجے کمار نے چینی گام کولگام میںجیش محمدسے وابستہ ایک مقامی اورایک غیرملکی جنگجوکے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ معرکہ آرائی کے دوران عام شہرےوں کے گھروں سے باہر نکالنے اور2 مسجدوں کی تلاشی کے دوران کافی سیکورٹی فورسزاہلکاروں نے کافی تحمل سے کام لیاجو قابل سراہناہے ۔اُدھر پولیس ذرائع نے ضلع پلوامہ کے دادورہ علاقہ میں جاری جنگجومخالف آپریشن کے دوران2جنگجوؤں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ ابھی علاقہ میں تلاشی کارروائی جاری رکھی گئی ہے ۔جے کے این ایس کوپولیس ذرائع نے بتایاکہ جنگجوؤںکی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر کولگام پولےس،فورسزاور اورفوجی اہلکاروں نے مشترکہ کاروائی کے دوران چےنی گام کولگام علاقے مےں تلاشی کاروائی شروع کی ۔تلاشی کاروائی کے دوران چھپے ہوئے جنگجوؤں کو سرنڈر کرنے کو کہا گےا مگر جنگجوؤں نے کوئی نہ مانی اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔پولیس کی جانب سے جاری بیان میں مزیدبتایاگیاکہ جوابی فائےرنگ کے دوران2مطلوب جنگجوہلاک ہوئے اور جن کی لاشےں معرکہ آرائی کی جگہ سے برآمد کی گئیں۔پولیس ترجمان کے مطابق چینی گام کولگام میں مارئے گئے جنگجوؤں کی شناخت طارق احمد مےر ولد عبدلرحمان مےر ساکن زانگلپورہ دےوسر کولگام اور سمےر بھائی عرف عثمان ساکن پنجاب پاکستان کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق مارے گئے دونوں جنگجوؤں کاتعلق جیش محمدسے تھا،اوریہ دونوں جنگجو ’اے کیٹگری‘میں تھے ۔ پولےس رےکارڈ کے مطابق مارئے گئے دونوںمہلوک جنگجوکئی حملوں اورہلکاتوں کے واقعات اور دےگر جرائم کے علاوہ فرح مےر بازار مےں اےک پولےس اہلکارخورشےد احمدکی ہلاکت اور آکھرن مےں سرپنچ عارف پر حملے جس مےں مذکورہ سر پنچ شدےد زخمی ہوا تھا مےں ملوث تھے ۔ برتا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق آئی جی پی کشمےر وجے کمارنے پولےس اور سےکو رٹی فورسز کی رول کی کافی سراہانہ کی ہے ،جنہوں نے اس معرکہ آرائی کے دوران عام شہرےوں کے بغےر کسی نقصان کے باہر نکالنے اور دو مسجدوں کی تلاشی کے دوران کافی تحمل برتا ہے ۔ ترجمان نے مزیدبتایاکہ معرکہ آرائی کی جگہ سے قابل اعتراض مواد اور گولہ بارود برآمد ہوئی جس کو تحقےقا ت کےلئے کےس رےکاڑ کے ساتھ رکھا گےا تاکہ دےگر جنگجوئیانہ کےسوں مےں کوئی ٹھوس شہادت مل سکےں ۔پولیس ترجمان نے بتایاکہ کورونا وائےرس کی وبائی بےماری کو مد نظر رکھتے ہوئے اور لوگوں کی حفاظت کےلئے مارئے گئے جنگجوؤں کی نعشوں کو ہندواڑہ مےں تمام تر مےڈکل ضروری لوازمات کے بعد دفن کےاجائےگا۔ مقامی جنگجوکے قرےبی رشتہ داروں کو آخری رسومات میں شامل ہونے کی اجازت دی جائےگی ۔ترجمان کے مطابق چینی گام کولگام میں ہوئی معرکہ آرائی کے سلسلے میں پولےس نے اےف آئی آر متعلقہ دفعات کے تحت انداج کرکے مزےد تحقےقات شروع کردی۔ عوام الناس سے گزارش کی جاتی ہے وہ پولےس کے ساتھ تعاون کرےں جب تک نہ معرکہ آرائی کی جگہ کو کلےر کےا جائے تب وہ معرکہ آرائی کی جگہ پر جانے سے گرےز کرےں کےونکہ ہوسکتا ہے وہاں پر کوئی دھماکہ خےز مادہ پھٹنے کے بغےر رہ سکتا ہو جس سے کسی جانی نقصان کا خطرہ ہوسکتا ہے۔ اس دوران جنوبی ضلع پلوامہ میں ہفتہ کے روزبعددوپہر فورسز اور جنگجوؤں کے مابین گولیوں کے مختصر تبادلے میں2جنگجو جاں بحق ہوگئے۔معلوم ہواکہ معرکہ آرائی کایہ واقعہ ضلع پلوامہ کے مورن علاقے میں دادورہ گاوں میں پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق فورسز نے گاوں میں جنگجوؤں کے موجودگی کی اطلاع کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران طرفین میں گولیوں کا تبادلہ ہوا جو کچھ دیر تک جاری رہا۔ گولیوں کے اس مختصر تبادلے میں2 جنگجو جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے۔خیال رہے یہ جنوبی کشمیر میں سنیچر کوہونے والا دوسرا انکاونٹر تھا۔

Comments are closed.