جموں کشمیر میں تعمیر اتی پروجیکٹوں کی عمل آوری میں پنچائت اور لوگ واحد منصوبہ ساز / لیفٹنٹ گورنر
نتظامیہ سہولت کار کا کردار ادا کرے گی ، لوگوں کے مفاد کیلئے ہر کام دیانتداری کے ساتھ مکمل جائے گا
سرینگر/07اکتوبر: جموں کشمیر میں تعمیر اتی پروجیکٹوں کی عمل آوری میں پنچائت اور لوگ واحد منصوبہ ساز ہونگے کی بات کرتے ہوئے جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ان تمام معاملات میںنتظامیہ ایک سہولت کار کا کردار ادا کرے گی ۔ سی این آئی کے مطابق بیک ٹو ولیج پروگرام کے تحت کد ادھم پور میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جموںکشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ تعمیراتی کاموں کیلئے لوگوں کو فیصلہ کر نا چاہئے اور ان کو پورا کرنے کے لئے حکومت اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔انہوں نے کہا "ہم سب عوام ترقی اور فلاح بہبود کیلئے متحد ہو کر کام کرنے کے لئے تیار ہیںاور تمام افسران کا کردار صرف ایک سہولت کار کے بطور ہوگا ۔لیفٹنٹ گورنر نے کہا کہ بیک ٹو ولیج پروگرام کے تحت تمام کاموں کو تشکیل اور منصوبہ بندی پنچایتوں ، اس کے ممبران اور عوام کے ذریعہ بنائے جائیں گے۔اور انتظامیہ سہولت فراہم کرنے کے لئے موجود رہے گی ۔ انہوںنے بتایا کہ وہ ترقی کو تیز کرنے ، سب کو معاشرتی تحفظ اور فلاحی منصوبوں کے فوائد فراہم کرنے ، علاقائی عدم مساوات کے خاتمے اور ترقیاتی کاموں پر موثر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے چار نکاتی منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنچایتیں ملک میں مساوی ترقی اور نمو نے کی ایک نئی مثال ہونگی اور جموں وکشمیر کے عوام اپنی ترجیحات کا فیصلہ خود کریں گے اور انتظامیہ ایک سہولت کار ہوگی۔وسائل اور بنیادی ڈھانچے کی کوئی کمی نہیں ہے۔ سنہا نے کہا کہ لوگوں کے مفاد کے لئے ہر کام دیانتداری کے ساتھ اور ایک مقررہ میعاد کے اندر مکمل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر کی سماجی و اقتصادی نمو کو یقینی بنائے گا۔ مرکزی ریاست علاقہ ملک کی دیگر ریاستوں کے لئے ایک مثال اور معیار بن جائے گا جبکہ بیک ٹو ولیج پروگرام کے تحت جموں و کشمیر میں شفاف اور جوابدہ گورننس کو یقینی بناتا ہے۔
Comments are closed.