ہف کوڑی سوگن شوپیان میں 12گھنٹوں بعد مسلح تصادم آرائی اختتام پذیر ، کمانڈر سمیت تین مقامی جنگجو جاں بحق

علاقے میں فورسز اور نوجوانوں کے مابین پُر تشدد جھڑپیں ، ٹیر گیس شلنگ اور پیلٹ فائرنگ ، کئی نوجوان زخمی ، انٹر نیٹ معطل

سرینگر/07اکتوبر: پہاڑی ضلع شوپیان کے ہف کوڑی سوگن علاقے میں فوج و فورسز اور جنگجوئوںکے مابین 12گھنٹوں تک جاری رہنے والی مسلح تصادم آرائی میں کمانڈر سمیت تین مقامی حزب جنگجو جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ اسی دوران جھڑپ کے بیچ علاقے میں نوجوانوں اور فورسز کے درمیان پُر تشدد جھڑپیں بھی ہوئی جبکہ جھڑپ کی ساتھ ہی پورے ضلع میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات معطل کر دی گئی ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھڑپ میں تین جنگجو مارے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کر لیا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق سوگن شوپیان کے ہف کوڑی علاقے میں دو سے تین جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور ایس او جی شوپیان نے منگل کی شام دیر گئے علاقے کو محاصرے میںلیا اور وہاں تلاشی کارروائی شروع کر دی ۔ ذرائع کے مطابق جونہی علاقے میںتلاشی کارورائی شروع کر دی تھی جس دوران علاقے میں فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مختصر گولیو ں کا تبادلہ تھم گیا تاہم علاقے میںکچھ دیر تک فائرنگ کے بعد خاموشی چھا گئی جس کے ساتھ ہی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے جنگجوئوں کی تلاش شروع کر دی تھی ۔ منگل کو شام دیر ہونے کے بعد علاقے میں بدھ کی صبح تک آپریشن ملتوی کر دیا گیا جس کے بعد علاقے میں روشنی کے آلات نصب کر کے تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا تھا ۔ علاقے میں رات بھر خاموشی رہی جس کے بعد منگل کی صبح روشنی کی کرن نمودار ہونے کے ساتھ ہی علاقے میں آپریشن دوبارہ بحال کیا گیا۔ اسی دوران پولیس نے محاصرے میں پھنسے جنگجوئوں کو بار بار خود سپردگی کرنے کی پیشکش کی تاہم انہوں نے ٹھکرادی اور شدید فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی دوبارہ جنگجوئوں اور فورسز کے مابین آمنا سامنا ہوا اور کئی گھنٹوں تک جاری رہا جس دوران پہلے دو جنگجو جاں بحق ہوئے جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ پھر سے شرو ع ہو گیا اور کچھ دیر تک جونہی علاقے میں گولیوں کا تبادلہ تھم گیا تو جھڑپ کے مقام سے تین جنگجوئوں کی نعشیں بر آمد کر لی گئی اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کر لیا گیا ہے ۔ جھڑپ میںجاں بحق تینوں جنگجوئوںکا تعلق عسکری تنٖظیم حزب المجاہدین سے تھا جبکہ تینوں کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ مقامی ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہف کوڑی سوگن شوپیان میں جنگجوئوںکی اطلاع ملنے کے بعد وہاں جنگجو مخالف آپریشن عمل میںلیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ رات اندھیرا ہونے کی وجہ سے جنگجو مخالف آپریشن ملتوی کیا گیاتھا لیکن آج صبح اس کو بحال کیا گیا۔پولیس کے مطابق محصور جنگجوئوں کو سرنڈر کرنے کی پیشکش کی گئی تھی جو انہوں نے ٹھکرادی۔جس دوران طرفین کے مابین گولی باری کے نتیجے میں تین جنگجو جاں بحق ہوئے جن کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کر لیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں جنگجوئوں کی فوری طور پر شناخت نہ ہو سکی۔ ادھر جھڑپ کے ساتھ ہی علاقے میں نوجوانوں اور فورسز کے درمیان پُر تشدد جھڑپیں ہوئی جس دوران فورسز نے نوجوانوں کو منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس شلنگ اور پیلٹ فائرنگ کی ۔ ادھر علاقے میںجھڑپ کے ساتھ ہی ضلع میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات معطل کر دی گئی ہے ۔

Comments are closed.