حالات قابو میں ، شاہراہ پر جنگجو یانہ حملوں کے روکتھام کیلئے نئی حکومت عملی مرتب دی جا رہی ہے / آئی جی پی کشمیر

ہر گاڑی کی چیکنگ جموں کشمیر پولیس کیلئے ممکن نہیں، جنگجوئوںکی جانب سے ورچول نمبرات کا استعمال چلینج بن گیا

پانپور حملے میں کسی بھی اہلکار سے ہتھیار نہیں چھینے گئے ، قریانیاں رائیگاں نہیں ہوگی ، بدلہ ضرور لیا جائے گا / آئی جی سی آر پی ایف
سرینگر/06اکتوبر:سرینگر جموں شاہراہ پر ہر گاڑی کی چیکنگ جموں کشمیر پولیس کیلئے ممکن نہیں ہے کی بات کرتے ہوئے آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ مصدقہ اطلاعات ملنے کے بعد ہی گاڑیو ں کی تلاشی لی جا تی ہے ۔ ادھر سی آر پی ایف کے انسپکٹر جنرل (آپریشنز) دیپک رتن نے کہا ہے کہ پانپور میں حملہ کرنے والے جنگجوئوں نے کسی بھی اہلکار سے ہتھیار نہیں چھینے ہیں۔انہوں نے کہا’’ ہم اپنے جوانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور بہت جلد حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ‘‘۔ سی این آئی کے مطابق ہمہامہ سرینگر میں پانپور حملے میں ہلاک ہوئے دو سی آر پی ایف اہلکاروں کی گلباری تقریب کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وجے کمار نے کہا کہ سوموار کی صبح کنڈزال پانپور علاقے میں دو موٹر سائیکل سوار جنگجوئوں نے کنڈی زال پانپور کے قریب سی آر پی ایف اہلکاروں کی ایک پارٹی پر اندھا دھند گولیاں چلاکر دو اہلکاروں کو ہلاک اور تین کو زخمی کردیا۔انہوں نے کہا یہ حملہ سیف اللہ نامی ایک پاکستانی جنگجو نے کیا جس کے ساتھ ایک مقامی جنگجو بھی شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کی تلاش جاری ہے اور انہیں جلد ہی ہلاک کیا جائے گا ۔ اسی دوران شاہراہ پر مسلسل جنگجوئیانہ حملوں کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور حالات قابو میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر جنگجویانہ حملوں کے روکتھام کیلئے حکومت عملی مرتب دی جا رہی ہے اور سیکورٹی ایجنسیاں اس میںمصروف عمل ہے ۔ انہوںنے مزید کہا ہے کہ جنگجو وادی میں ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ کرنے کے لئے ورچول نمبرات کا استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ورچول نمبرات کا استعمال پوری دنیا میں کیا جارہا ہے جو ایک چلینج بن گیا ہے۔اس موقعہ پر کشمیر میں تعینات سینٹرل رزیرو پولیس فورس کے انسپکٹر جنرل (آپریشنز) دیپک رتن نے کہا ہے کہ پیر کو سی آر پی ایف کی پارٹی پر حملہ کرنے والے جنگجوئوں نے کسی بھی اہلکار سے ہتھیار نہیں چھینے ہیں۔انہوں نے کہا’’ ہم اپنے جوانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور بہت جلد حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے‘‘۔خیال رہے کہ سوموار کی صبح کنڈزال پانپور علاقے میں دو مسلح جنگجوئوں کی فائرنگ کے نتیجے میں دو سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ تین دیگر شدید زخمی ہوئے ۔

Comments are closed.