جموں کے مختلف جیلوں میں نظر بند 185قیدی کورنا وائرس میں مبتلا

قیدیوں اور عملے کے تحفظ کیلئے عارضی جیلیں قائم کی جارہی ہیں/ ڈایکٹر جنرل جیل خانہ جات

سرینگر/03اکتوبر: جموں کے مختلف جیلوں میں نظر بند 185قیدی کورنا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں کی بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات وی کے سنگھ نے کہا کہ جیلوں میں قیدیوں اور عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے مختلف اضلاع میں عارضی جیلیں قائم کی جارہی ہیں تاکہ دیگر قیدیوں کو کورنا متاثرین سے الگ تھلگ کیا جاسکے۔سی این آئی کے مطابق انگریزی خبر رساں ادارہ پی ٹی آئی کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات وی کے سنگھ نے کہا کہ جموں میں کورنا وائرس کے کیسوں میں اضافہ کے چلتے مختلف جیلوں میں نظر بند قیدی بھی متاثر ہو گئے ہیں اور جموں کے مختلف جیلوں میں نظر بند کل ملا کر 185قیدی کورنا میں مبتلا ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران جموں خطہ میں185 قیدیوں ، جن میں ڈسٹرکٹ جیل امپالہ میں 56 اور کوٹ بلوال جیل میں 4 ، ڈسٹرکٹ جیل کٹھوعہ میں 51 ،ضلع جیل راجوری میں 50 اور ضلع جیل بھدرواہ میں 24 قیدی شامل ہے جن کی کورنا رپورٹ مثبت آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام قیدیوں کے خاطر خواہ علاج کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائیں گئے ہیں ۔ اسی دوران انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ کے دوران جنوبی ضلع اننت ناگ کے اور سرینگر سنیٹرل جیل میں 200قیدی کورنا سے متاثر ہونے کے بعد شفایاب ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کورنا معاملات میں اضافے سے صورتحال کا جائزہ لیا گیا اوراس بات کی ضرورت پڑی کہ جیل احاطے کے قریب عارضی جیلیں لگائیں تاکہ ان کی بہتر نگہداشت کیلئے کورنا سے متاثر ین کو دیگر قیدیوں سے الگ الگ تھلگ کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ راجوری اور کٹھوعہ اضلاع میں بھی ایسی ہی سہولیات کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری فکر قیدیوں اور عملے کی حفاظت ہے ، اور حکومت کی طرف سے وقتا فوقتا مذہبی طور پر جاری کردہ رہنما خطوط اور ایس او پیز پر عمل پیرا ہیں۔

Comments are closed.