نواز شریف اور بھارت پاکستانی اداروں کو کمزور کرنا چاہتے ہیں / عمران خان

پاکستان کی حکومت اورفوج اپنے اداروں کا دفاع کرے گی

سرینگر/03اکتوبر/سی این آئی// نواز شریف اور بھارت پر پاکستانی اداروں کو کمزور کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فوج آئینی حدود میں رہتے ہوئے جمہوری حکومت کے ساتھ ہے اور اپوزیشن کی تحریک سے کوئی خطرہ نہیں۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی قیادت اور ترجمانوں کے اجلاس میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر حکومتی حکمت عملی طے کی گئی ۔ اس موقعہ پر پاکستانی وزیر اعظم نے اپوزیشن کو ایکسپوز کرنے اور وفاقی وزرا کو متحرک ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم متحد ہو کر بھارتی سازش کو ناکام بنائے گی، فوج کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں، حکومت اپنے اداروں کا دفاع کرے گی۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت پاکستان کو توڑنا چاہتی ہے، نواز شریف اور بھارت پاکستانی اداروں کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، نواز شریف کے بیانات بھارتی ایجنڈے کے مطابق ہیں۔

Comments are closed.