زوجیلا ٹنل میں تاریخی پیش رفت عوام کیلئے سنگ میل/عمر عبداللہ

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے زوجیلا ٹنل منصوبے میں حاصل ہونے والی تاریخی کامیابی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے کشمیر اور لداخ کے عوام کیلئے ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل نہ صرف دونوں خطوں کے درمیان سال بھر رابطے کو یقینی بنائے گی بلکہ معاشی، سماجی اور سیاحتی سرگرمیوں کیلئے بھی نئی راہیں کھولے گی۔

زوجیلا ٹنل کے بریک تھرو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے مرکزی وزیر برائے سڑک نقل و حمل و شاہراہیں نتن گڈکری اور ان کی وزارت کے افسران کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ لداخ کے عوام کئی دہائیوں سے ہر موسم میں رابطہ سڑک کے خواب کو حقیقت بنتے دیکھنے کے منتظر تھے اور آج اس خواب کی تعبیر قریب آ چکی ہے۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ زوجیلا ٹنل صرف ایک تعمیراتی منصوبہ نہیں بلکہ یہ خطے کے لاکھوں لوگوں کی امیدوں، خواہشات اور بہتر مستقبل کی علامت ہے

Comments are closed.