زوجیلا ٹنل جموں و کشمیر اور لداخ کی تقدیر بدل دے گی/ منوج سنہا

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہانے زوجیلا ٹنل کے بریک تھرو کو جموں و کشمیر اور لداخ کیلئے ایک تاریخی سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عظیم منصوبہ خطے میں رابطہ سڑک کے نظام میں انقلابی تبدیلی لائے گا، معیشت کو نئی رفتار بخشے گا اور قومی سلامتی کو مزید مضبوط بنائے گا۔

زوجیلا ٹنل کے بریک تھرو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر اور لداخ کے عوام کو مبارکباد پیش کی اور اس اہم کامیابی کو ممکن بنانے والے انجینئروں، سائنس دانوں، تکنیکی ماہرین اور مزدوروں کی خدمات کو سراہا۔

انہوں نے کہا، ”یہ جموں و کشمیر اور لداخ کے عوام کیلئے واقعی ایک تاریخی لمحہ ہے۔ میں اس منصوبے سے وابستہ تمام افراد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے انتہائی دشوار موسمی اور جغرافیائی حالات میں انتھک محنت کرکے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔

Comments are closed.