سرینگر/03اکتوبر: بجلی کی ترسیلی لائنوں خاص کر ایچ ٹی اور ایل ٹی لائنوں کے نزدیک درختوں کی شاخوں کو کاٹنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں آج شہر سرینگر میں صبح سے شام تک بجلی سپلائی منقطع رکھی گئی ہے ۔ ادھر مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کہا ہے وادی کے دیگر علاقوں خاص کر دیہی علاقوں میں بھی اس طرح کی کارروائی انجام دی جائے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شہر سرینگر کے مختلف علاقوں میں آج محکمہ بجلی کی جانب سے بجلی کی ترسیلی لائنوں کے نزدیک درختوں کی شاخ تراشی کا کام شروع کیا گیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ شہر سرینگر کے مختلف علاقوں میں محکمہ بجلی کی جانب سے ایچ ٹی اور ایل ٹی ترسیلی لائنوں کے نزدیک درختوں کی شاخ تراشی کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ۔ تاکہ موسم سرماء میں برفباری کی وجہ سے درختوں کی شاخیں بجلی کی ترسیلی لائنوں پر گرکر نقصان نہ پہنچائیں۔ اکثر برفباری کے نتیجے میں بجلی کی ترسیلی لائنیں درختوں کی شاخوں کی زد میں آکر گر آتی ہے جس کے نتیجے میں شارٹ سرکٹ ہوکر بجلی کے ٹرانسفارمر جل جاتے ہیںیا ترسیلی لائنیں گرآتی ہے جس کی وجہ سے کئی کئی دنوں علاقے بجلی سے محروم ہوجاتے ہیں۔ ادھر مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کہا ہے کہ وادی کے دیگر قصبہ جات خاص کر دیہی علاقوں میں بھی اس طرح کی کارروائی انجام دی جائے تاکہ موسم سرماء میں بجلی کی بار بار خلل سے بچا جاسکے۔دریں اثناء شاخ تراشی کے نتیجے میں آج شہر سرینگر کے مختلف علاقوں میں صبح نو بجے سے شام دیر گئے تک بجلی بند رکھی گئی جس کے نتیجے میں لوگوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.