نو پورسوپور میں آگ کی واردات؛ بینڈسامل اور مسالہ پیسنے والا کارخانہ مکمل طور خاکستر
سرینگر/یکم اکتوبر: شمالی کشمیر سوپور کے نوپورہ علاقہ میں آگ کی ہولناک واردات میں بینڈسامل اور مسالہ پیسنے والا کارخانہ جل کر خاکستر ہو گیا جس کے نتیجے میں لاکھوں روہے مالیت کا سامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ۔ سی این آئی کو نمائندے نے سوپور سے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتائا کہ بدھوار اور جمعرات کی درمیانی رات کے دوران نوپورہ سوپور میں قائم نزیر احمد ڈار کی بینڈ سامل اور مسالہ پیسنے والی مشین میں آگ اچانک نمودار ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے مشینوں میں موجود لاکھوں روپے کا امکاک راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوا۔نمائندے کے مطابق اگر چہ فائر سروس عملہ نے مقامی لوگوں کے ہمراہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے تھے مگر دونوں یونٹس تب تک مکمل طور پر خاکستر ہوئے۔ پولیس نے بھی اس آگ کی واردات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آگ بجلی میں شارٹ سرکٹ ہونیکی وجہ سے لگی تھی اور اس سلسلے میں کیس بھی درج کر لی گئی۔ادھر آ گ کی واردات میںہوئے نقصان پر مقامی لوگوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ متاثرین کو معاوضہ فراہم کیا جائے ۔
Comments are closed.