سرینگر/یکم اکتوبر: صدیق کالونی سوپور میں جمعرات کی صبح اس وقت افرا تفری کا ماحول پھیل گیا جب ایک خاتون مبینہ خود سوزی کی کوشش کے دوران جھلس کر زخمی ہوئی جس کے بعد انہیں علاج و معالجہ کیلئے سکمز صورہ منتقل کر دیا گیا ۔ سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ صدیق آباد سوپور میں 32سال کی شادی شدہ خاتون اْس وقت جھلس کر زخمی ہوگئی جب اْس نے مبینہ طور خود سوزی کی کوشش کی۔اطلاعات کے مطابق آج صبح ایک خاتون نے اپنے اْوپر مٹی کا تیل چھڑک کر خود کو آگ لگادی۔اْسے زخمی حالت میں سب ضلع اسپتال سوپور پہنچایا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے اْسے اعلیٰ علاج و معالجہ کیلئے سکمز صورہ منتقل کیا۔پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ خاتون کو شدید زخمی حالت میں سرینگر منتقل کر دیا گیا ہے تاہم ابھی تک اس بارے میں پتہ نہیں چلا ہے خاتون نے کیوں خود سوزی کرنے کی کوشش کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.