چاڈرہ بڈگام میں چار سالہ بچے کا باپ عسکری صفوں میں شامل ؛ اہل خانہ نے بچے اور حاملہ بیوی کیلئے واپس آنے کی ہمدرانہ فریاد کی

سرینگر/23ستمبر/سی این آئی// وسطی ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میںعسکری صفوں میں شامل ہوئے 4سالہ بچے کے باپ کو اہل خانہ نے واپس آنے کی درد مندانہ اپیل کی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق ہانجی گند چاڈورہ بڈگام علاقے سے تعلق رکھنے والا نوجوان طاریق احمد بٹ نے حالیہ میں عسکری صفوں میں شمولیت اختیار کی ہے اور اب اہل خانہ نے اسے واپس گھر لوٹنے کی اپیل کی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ پیشہ سے آٹو ڈرائیور طاریق احمد بٹ 20ستمبر کو گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہو گیا جس کے بعد انہوں نے اڈیو پیغام میں عسکری صفوں میں شامل ہونے کا اعلان کیا جبکہ اہل خانہ نے پولیس اسٹیشن چاڈورہ میں طاریق احمد کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ بھی درج کرائی تھی ۔ اہل خانہ کے مطابق طاریق کے عسکری صفوں میں شامل ہونے کی خبر سے انہیں کافی صدمہ پہنچ گیا کیونکہ ان کی بیوی حاملہ ہے اور اس کا چار سالہ کا بچہ بھی ہے ۔ اہل خانہ نے طاریق سے گھر واپس آنے کی فریاد کی ہے ۔ طاریق کی بیوی نے بتایا کہ ان کے پیٹ میں بچہ بھی ہے اس کا کون خیال رکھیں گا ،انہوں نے کہا کہ میں اپنے شوہر سے گھر واپس آنے کی اپیل کرتی ہوں ۔

Comments are closed.