سرینگر / 23ستمبر/ کے پی ایس : شمالی کشمیر کے رفیع آباد علاقے میں تویرا ڈرائیور نے منگل کے روز راہ چلتے دو خواتین کو ٹکر مار دی تھی جس کے نتیجے میں دونوں خواتین زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڈ بیٹھیں ۔ ذرائع کے مطابق دو خواتین جن کی شناخت سلیمہ زوجہ بشیر احمد میر اور فاطمہ زوجہ محمد یوسف میر ساکنان وگے محلہ حدی پورہ کے بطور ہوئی ہے ۔سڑک سے چل رہی تھیں اس دوران تیز رفتار گاڑی نے لیسر کے مقام پر دونوں خواتین کو ٹکر مار کر قتل کردیا ۔اس حادثے کے فوراً بعد ڈرائیور فرار ہوا ۔ تاہم پولیس نے کیس درج کرکے مفرور ڈرائیور کو تلاش کرنے کی کاروائی تیز کردی تھی اور 24گھنٹوں کے اندر اندر بدھ کے روز ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق مفرور ڈرائیور کی گرفتاری کے ساتھ ہی ان کی گاڑی بھی ضبط کی گئی ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے باضابطہ طور کیس رجسٹر کیا گیا ہے اور بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.