سرینگر/23ستمبر: ترال کے ڈاڈسرہ علاقے میں جموں کشمیر بینک سیکورٹی گارڈ سے 12بور رائفل چھیننے کے واقعہ میںپولیس نے دوسرے مشتبہ نوجوان کی بھی گرفتاری عمل میںلائی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر بینک برانچ ڈاڈسرہ ترال سے 19ستمبر کو دو ماسک لگائی نوجوانوں نے سیکورٹی گارڈ سے 12بور رائفل چھین لی تھی جس کے بعد پولیس نے حرکت میں آکر اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مودد سے 21ستمبر کو اس معاملے میں ایک نوجوان کی گرفتاری عمل میںلائی تھی جبکہ نزدیکی اسکول سے بارہ بور رائفل واپس بر آمد کرلی تھی ۔ جبکہ اس میں ایک مشتبہ نوجوان اس میں فرار تھا جس کے بعد بدھ کو دوسرے مشتبہ نوجوان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ اونتی پورہ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بدھ کی صبح رائفل چھینے کے واقعہ میں ملوث دوسرے مشتبہ نوجوان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے اور اس ضمن میں مزید تحقیقات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.