ترکی کو دوسرے ممالک کی خودمختاری کااحترام کرنا سیکھنا چاہئے؛ جموں کشمیر اور بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت قطعی طور پر ناقابل قبول/ ترمورتی
سرینگر/23ستمبر: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کی جانب سے اقوام متحدہ اجلاس میں ’’کشمیر مسئلہ ‘‘ کو اجاگر کرنے پر بھارت نے شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کو بھارت کے اندرون معاملات میں مداخلت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے اور ترکی پر واضح کر دیا گیا کہ دوسرے ممالک کی خودمختاری کااحترام کرنا سیکھنا چاہئے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے بیان پر اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندہ ٹی ایس ترومورتی نے سخت احتجاج کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کو جموں کشمیر کے مسلے پر بولنے کا کوئی حق نہیں ہے اور انہیں دوسرے ممالک کی خودمختاری کااحترام کرنا سیکھنا چاہئے۔سماجی وئب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں ترومورتی نے لکھا ’’ہم نے جموں اور کشمیر کے حوالہ سے ترکی کے صدر کے بیان کو پڑھا ہے اوران کا ہندوستان کے اندرونی معاملات میں ان کی مداخلت قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔ ترکی کو دوسرے ممالک کی خودمختاری کا احترام کرنا سیکھنا چاہئے، اور اپنی پالیسیوں پر غور کرنا چاہئے‘‘۔
Comments are closed.