دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات ؛ ضلع کپواڑہ میں امتحانی مراکز کے آس پاس بندشوں کا نفاذ رہے گا

سرینگر/19ستمبر: دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ کپواڑہ نے امتحانی مراکز کے آس پاس دفعہ 144کا نفاذ عمل میں لایا ہے اور امتحانی مراکز سے دو سومیٹری کی دوری تک کسی کو غیر ضروری طور پر داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ سی این آئی کے مطابق 21اور 22ستمبر سے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات شروع ہونے جا رہے ہیں اور ان امتحانات کا خوش اسلوبی سے انعقاد کیلئے ضلع مجسٹریٹ کپواڑہ نے امتحانی مراکز کے آس پاس دفعہ 144کا نفاذ عمل میںلایا ہے ۔ اس ضمن میں ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے ایک حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے کہ 21اور 22ستمبر سے دونوں جماعتوں کے امتحانات شروع ہونے جا رہے ہیں اور اس ان امتحانات کا احسن طریقہ سے انعقاد کیلئے امتحانات کے دنوں تمام سنیٹروں کے آس پاس بندشوں کا نفاذ عمل میں رہے گا اور اس دوران امتحانی عملے اور طلبہ کے بغیر کسی کو بھی امتحانی مراکز کے 2سو میٹر کی دوری تک غیر ضروری طور پر چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

Comments are closed.