کپواڑہ، بارہمولہ اور گریز کو چھوڑ کر تمام وادی کے تمام اسکول اور کالج کل سے دوبارہ کھلیں گے/ حکام

سرینگر/12 مئی / ٹی آئی نیوز

صوبائی کمشنر کشمیر وی کے بیدھوری نے کہا کہ کپواڑہ، بارہمولہ اضلاع اور گریز کے سب ڈویژن کو چھوڑ کر وادی بھر کے تمام اسکول اور کالج منگل سے دوبارہ کھل جائیں گے

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ”کپوارہ، بارہمولہ اور گریز کو چھوڑ کر علاوہ تمام اضلاع میں کل سے اسکول، کالج دوبارہ کام شروع کر دیں گے، جہاں حالات پر نظر رکھی جا رہی ہے۔“

خیال رہے کہ یہ فیصلہ گزشتہ ہفتے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے بندش کی مدت کے بعد کیا گیا ہے۔

Comments are closed.