سرینگر/19ستمبر: یونین ٹریٹری لداخ انتظامیہ نے لداخ ایٹانومس ہل ڈیولپمنٹ کونسل (ایل اے ڈی ایچ سی) کے انتخابات کا اعلان کیا ہے جس کے تحت انتخابات 16 اکتوبر 2020 کو منعقد کئے جائیں گے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق چین اور ہندوستان کے مابین لداخ میں سرحدی تنائو کے باوجود بھی مرکزی زیر انتظام لداخ انتظامیہ کی جانب سے یونین ٹریٹری میں (ایل اے ڈی ایچ سی) لداخ ایٹانومس ہل ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے ۔ سیکریٹری الیکشن ڈیپارٹمنٹ سوگت بسواس نے اس ضمن میں آج باضابطہ ایک نوٹفکیشن جاری کی گئی جس کے تحت انتخابات 16 اکتوبر 2020 کو منعقد کئے جائیں گے اور ہل ڈیولپمنٹ کونسل کیلئے 26حلقہ جات میں انتخابات ہورہے ہیں ۔ خطے میں سرحدی تنائو کے پیش نظر کانگریس، عام آدمی پارٹی اور ب ایس پی نے ان انتخابات کو فی الحال موخر کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم ضلع مجسٹریٹ لہہ سچن کمار وایشے نے کوڈا ٓف کنڈکٹ جاری کرتے ہوئے اس سلسلے میں ہدایت جاری کی۔یاد رہے کہ ہل ڈیولپمنٹ کونسل کا قیام 1995میں لایا گیا تھا جب ریاست جموں و کشمیر اور لداخ ایک ہی ریاست کے تین صوبہ جات تھے ۔ اس مدت میں اب تک کا یہ چھٹا الیکشن ہے ۔ بتادیں کہ موجودہ کونسل کی پانچ سالہ معیاد 27 اکتوبر کو اختتام پذیر ہو رہی ہے اور اسی دن نئے کونسل کو بھی تشکیل دیا جائے گا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.