آپریشن سندھور صرف ایک نام نہیں بلکہ یہ ملک کے کروڑوں لوگوں کے جذبات کا عکاس / وزیر اعظم مودی

سرینگر /12مئی / مانیٹرنگ

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان پاکستان کشیدگی اور دونوں پڑوسیوں کے درمیان حالیہ مفاہمت کے درمیان قوم سے خطاب کیا ۔ خطاب کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ پہلگام حملے کے دوران دہشت گردوں کی طرف سے گناہوں کا برتن بھرنے کے بعد آپریشن سندھور شروع ہوا۔

خطاب کے دوران وزیر اعظم مودی نے کہا ”جس طرح پاکستانی فوج اور وہاں کی حکومت وہاں دہشت گردی کو پنپنے میں مدد کر رہی ہے، اس سے ایک دن پاکستان کا خاتمہ ہو جائے گا۔ اگر پاکستان کو بچانا ہے تو اسے دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنا ہو گا“۔انہوں نے کہا ”آج بدھ پورنیما ہے، بھگوان بدھ نے ہمیں امن کا راستہ دکھایا۔ ‘شانتی کا مارگ بھی شکتی دیکھو ہوکر جاتا ہے۔ “ مودی نے کہا کہ اگر بھارت اور پاکستان کے درمیان بات چیت ہوگی تو وہ صرف دہشت گردی اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) پر ہوگی ہندوستان کا موقف واضح ہے۔

دہشت گردی، تجارت اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں ہوسکتے۔وزیر اعظم نے کہا ” دنیا نے پاکستان کی وہ گھناو¿نی سچائی دیکھی ہے جب فوج کے اعلیٰ عہدے داروں نے مقتول دہشت گردوں کو الوداع کہا۔ ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا اس سے بڑا ثبوت نہیں ہو سکتا۔ “

مودی نے کہا کہ اب کوئی بھی جوہری بلیک میل برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ہندوستان پر دہشت گردانہ حملے کا منہ توڑ جواب دینا پڑے گا اور جواب ہماری شرائط پر دیا جائے گا۔“ انہوں نے کہا ”دہشت گردوں نے ہماری بہنوں کا ’سندور‘ہٹا دیا، اسی لیے بھارت نے دہشت گردی کے ہیڈ کوارٹر کو تباہ کر دیا، بھارتی حملے میں 100 سے زیادہ خوفناک دہشت گرد مارے گئے۔ بھارت کے خلاف کھلم کھلا سازش کرنے والے دہشت گرد پاکستان میں کھلے عام دندناتے پھر رہے تھے، لیکن بھارت نے انہیں ایک ہی وار میں ذبح کر دیا۔ “ انہوں نے نے کہا کہ بھارت کی کارروائی پاکستان کے لیے بڑا دھچکا ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہا ”آپریشن سندھور صرف ایک نام نہیں ہے، یہ ملک کے کروڑوں لوگوں کے جذبات کا عکاس ہے۔

آپریشن سندور انصاف کا ایک اٹوٹ عہد ہے۔ 6 مئی کی رات اور 7 مئی کی صبح پوری دنیا نے اس عہد کو نتائج میں بدلتے دیکھا ہے۔ “

انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی مسلح افواج نے پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا، دہشت گردوں نے خواب میں بھی نہیں سوچا ہوگا کہ ہندوستان اتنا بڑا قدم اٹھائے گا… جب ہندوستانی میزائلوں اور ڈرونز نے پاکستان میں ان مقامات پر حملہ کیا، تو یہ صرف دہشت گردوں کی عمارتیں ہی نہیں تھیں، بلکہ ان کی ہمت کو کچلا گیا۔ “ وزیر اعظم مودی نے کہا”آج میں اس بہادری، بہادری، جرات (مسلح افواج) کو اپنے ملک کی ہر ماں، ملک کی ہر بہن اور ملک کی ہر بیٹی کو وقف کرتا ہوں“۔

Comments are closed.