بینک برانچ ڈاڈسرہ ترال سے سیکورٹی گارڈ کی 12بور رائفل اڑا لی گئی

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی گئی، تینوں شر پسندافراد کی شناخت کیلئے کارورائی شروع / پولیس

سرینگر/19ستمبر: جنوبی قصبہ ترال کے ڈاڈسرہ علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب نامعلوم افراد نے جموں و کشمیر بینک کے سیکورٹی گارڈ سے 12بور رائفل چھین لی اور فرار ہو گئے ۔ ادھر پولیس نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے رائفل اڑانے والوں کی شناخت کرنے کیلئے کارورائی شروع کر دی ہے ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں نمائندے نے ترال سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جموں کشمیر بینک برانچ ڈاڈسرہ میں سنیچروار کی اعلیٰ صبح اس وقت سنسنی کا ماحول دیکھنے کو ملا جب نامعلوم افراد نے بینک کی حفاظت پر معمور سیکورٹی گارڈشوکت احمد حجام ساکنہ سیمو ترال پر دھائوا بول کر اس سے 12بور رائفل چھین کر فرار ہوئے ۔ نمائندے نے عین شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ سیکورٹی گارڈ حملہ آوروں کے ساتھ رائفل واپس لینے کی جدو جہد کے دوران معمولی طور پر زخمی ہوا۔تاہم اس کے باوجود بھی نا معلوم افراد رائفل اڑانے میں کامیاب ہو گئے ۔ واقعہ کے فورا بعد پولیس و سیکورٹی فورسز نے جائے واردات پر پہنچ کر حالات کا جائیزہ لیا جبکہ رائفل اڑانے والوں کی تلاشی شروع کر دی تاہم آخری اطلاعات ملنے تک کسی کی گرفتاری عمل میںنہیںلائی گئی ۔ پولیس کے ایک سنیئر افیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 3شر پسند افراد نے سیکورٹی گارڈ پر حملہ کرکے اس سے بار ہ بور رائفل چھین کر فرار ہوئیے ۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی گئی ہے اور ملوثین کی شناخت کرنے کیلئے کارروائی جاری ہے جبکہ معاملے کی نسبت پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔

Comments are closed.