بارہمولہ میں منشیات کیخلاف مہم جاری ؛ چار افراد گرفتار ،بھاری مقدار میں منشیات ضبط ،کیس درج ،تحقیقات شروع
سرینگر /18ستمبر /کے پی ایس: بارہمولہ پولیس نے منشیات کیخلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے اولڈ ٹاون بارہمولہ میں مشتبہ افراد کی گرفتاری عمل لاکر ان کی تحویل سے بھاری مقدار میں منشیات ضبط کیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر اولڈ ٹاون میں چھاپہ ماری کے دوران منشیات کے دھندے میں ملوث افرادکی گرفتاری عمل میں لائی جن کی شناخت بلال میر ولد غلام محمد میر ساکنہ گلنار پارک ،رفیق صوفی عرف کنجوال ولد محمد شعبان ساکنہ سید کریم ،طاریق بہرو ولد عبدالرشید بہرو ساکنہ آزاد گنج اور شبیر احمد میر ولدحبیب اللہ میرساکنہ گاندر بل کے بطور ہوئی ہے اور ان کی تحویل سے نیرو کوٹک ڈرگس کے 6پاکٹ اور 6کلومنشیات برآمدکیا ۔بتایا جاتا ہے کہ اس سلسلے میں پولیس نے پولیس اسٹیشن بارہمولہ میں ایف آئی آر نمبر 160/2020زیر دفعات نمبر کے (NDPC)8/21-29کے تحت کیس درج کرکے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ سال رواں میں سب سے بڑی کامیابی ہے جس میں پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات ضبط کیا اور منشیات کے دھندے میں ملوث افراد کے ایک منظم گروہ کو بے نقاب کیا گیا ۔انہوں نے کہا ہے کہ وہ منشیات مخالف مہم کو جاری رکھتے ہوئے اس میں ملوث افراد کا قافیہ حیات تنگ کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔
Comments are closed.