سرینگر /18ستمبر /کے پی ایس : بھدرواہ میں گزشتہ دنوں سے کروناوائرس کے معاملات میں زیادہ سے زیادہ مثبت نتائج سامنے آنے کے بعد ضلع مجسٹریٹ ڈوڈہ نے ہنگامی بنیادوں پر حکم نامہ جاری کرتے ہوئے بھدرواہ کی مزید علاقوں کو کنٹونمنٹ زون قرار دیا ۔کشمیر پریس سروس کے نمائندے ساجد طفیل کے موصولہ تفصیلات کے مطابق بھدرواہ کے کئی علاقہ جات کو کنٹو منٹ زون میں شامل کیا گیا اس دوران بھدرواہ ٹون کو کھچہ حصوں میں تقسیم کرکے ہر وارڈ میں کروناوائرس کے ٹسٹ کرنے کی مہم بھی بڑی تیزی سے جاری ہے۔آئے روز مثبت نتائج سامنے آنے میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔کروناوائرس جیسی مہلک وباء کوپھیلنے اور اس وائرس کی روکتھام کیلئے جہاں بھدرواہ انتظامیہ متحرک ہے وہیں لوگ بھی تعاون دے رہے ہیں ۔واضح رہے کہ کوروناٹسٹ کی شروعات بھدرواہ میں دوکانداروں سے شروع کی تھی لتاہم اس میں تقریبا ً چند دوکاندار کا نتائج مثبت آئے اور اس کے بعد دومیل سے اس کی شروعات کی اور اس کارجحان بڑھتے ہی بھدرواہ کے شہر میں محلہ جات میںٹسٹنگ عمل شروع کی گئی ہے اور آئے روز مثبت نتائج کا سامنے آرہے ہیں جس سے عوامی حلقوں میں تشویش لہر ڈوڑ گئی ہے اور ان نامساعدحالات کے دوران آج چوتھے روز بھی دوکانیں بند اور سڑکیںسنسان اور گلی کوچے ویران دیکھنے کو مل رہے ہیںاور جمعہ کے روز بھی لوگوں کی محدود تعداد نے مسجدوں میں نمازجمعہ ادا کی
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.