جے ایل این ایم اسپتال رعناواری میں ایچ ڈی ایف ملازمین؛ چھ ماہ سے تنخواہوں سے محروم، فنڈس کی کمی ،ڈی سی سرینگر سے استدعا کی ہے /میڈیکل سپرانٹنڈنٹ
سرینگر /18 ستمبر / کے پی ایس: جواہر لعل نہرومیموریل اسپتال رعناواری میں ایچ ڈی ایف بنیادوں پر عرصہ دراز سے کام کرنے والے 40سے زائدملازمین چھ ماہ سے مسلسل محروم ہیں ۔اس سلسلے میں ایچ ڈی ایف ملازمین نے کشمیر پریس سروس کو بتایا کہ وہ اس نازک دور میں بھی اپنی جان کو جوکھم میں ڈال کر کوڈ ڈیوٹی دینے میں مصروف رہے اور مستقل طبی ونیم طبی عملہ کے شانہ بہ شانہ کام کرتے ہیں اور بسااوقات ان سے بھی زیادہ مریضوں کی خدمات انجام دینے میں رول نبھاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ مہنگائی کے دور میں نہ ہونے کے برابر تنخواہیں لیتے تھے اور انہی تنخواہوں پر گذارا کرکے اپنے اہل وعیال کی پرورش کرتے تھے لیکن اس سے بھی ان کو محروم رکھا گیا ہے جس کے نتیجے میں ان کا اہل عیال فاقہ کشی پر مجبور ہورہا ہے ۔اس سلسلے میں کشمیر پریس سروس نے جے ایل این ایم اسپتال کے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ کے ساتھ بات کی تو موصوف نے اس بات کی تائید کی کہ ایچ ڈی ایف ملازمین کئی ماہ سے تنخواہوں محروم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس نے حال ہی میں اسپتال میں چارج سنبھالا ہے اور گذشتہ دو ماہ سے ایچ ڈی ایف ملازمین کی تسلی بخش کارکردگی کو دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایچ ڈی ایف ملازمین کی ماہناتنخواہیںاسپتال فنڈ سے ہی واگذار کی جارہی تھی لیکن کوروناوائرس کی وجہ سے اوپی ڈی اور دیگرمقامی فنڈس محدودہوگئے ہیں اوراسپتال انتظامیہ ایچ ڈی ایف ملازمین جو کوڈ کی مہلک وباء کے دوران بھی جانفشانی کام کرتے ہیں کو تنخواہیں واگذارکرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسپتال انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر سرینگر سے درخواست کی ہے کہ ایچ ڈی ایف ملازمین کی تنخواہوں کی واگذار کیلئے سرکاری سطح پر بازآبادی کے طورفنڈس واگذارکئے جائیں تاکہ ان کمزور اور غریب ملازمین کے مشکلات کازالہ ہوسکے ۔انہوں نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے حقوق کی پاسداری کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔
Comments are closed.