سرینگر/16ستمبر: کوٹھی باغ پولیس نے ایک شکایت ملنے کے بعد لالچوک میں ایک دکاندار کو گرفتار کرلیا ہے جس پر الزام ہے کہ وہ غیر قانونی طریقے سے لاٹری فروخت کررہا ہے اور لوگوں کو لوٹ رہا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سٹی پولی تھانہ کوٹھی باغ سرینگر کو باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لالچوک ایم اے روڑ پر ایک دکان چلارہا ہے جہاں وہ ایس ایم سی ٹریڈ قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لاٹری فروخت کررہا ہے اور لوگوں کا پیسہ غیر قانونی دھندے میں لگاکر ان کو چونا لگارہا ہے جس دوران پولیس نے حرکت میں آکر مذکورہ دکاندارکو گرفتار کرکے اس کے خلاف زیر ایف آئی آر نمبر 74/2020 U/S 420, 294-A, IPC 5/7کیس درج کرکے مزید چھان بین شروع کردی ہے ۔ یاد رہے کہ لالچوک میں متعدد دکاندار اور چھاپڑی والے اپنے پاس ایک قلم اور کاپی رکھ کر لوگوں کو لاٹری کے نام پر کچھ نمبرات دیکر ان کو سو دو سو پانچ سو کے عوض بڑی رقم کا لالچ دیتے ہیں اور اس طرح سے سادہ لوح عوام کو بے وقوف بناکر اپنی جیبیں گرم کردیتے ہیں ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.