پلوامہ میں تعینات سی آر پی ایف اہلکار نے کی خود کشی ؛ فوجی اہلکاروں کی جانب سے خود کشی کے واقعات براربر جاری

سرینگر/16ستمبر: پلوامہ میں تعینات ایک اور سی آر پی ایف اہلکار نے اپنی سروس رائفل کا استعمال کرتے ہوئے خود پر گولی چلاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ۔ اس طرح وادی کشمیر میں تعینات فورسز و فوجی اہلکاروں کی جانب سے خود کشی کے واقعات برابر جاری ہے اور گزشتہ 45رو ز میں اس طرح کا پنچواں واقع پیش آیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لیتہ پورہ علاقے میں بدھ کی صبح ایک سینٹر ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اہلکار نے مبینہ طور پر اپنی ہی سروس رائفل سے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے لیتہ پورہ علاقے میں بدھ کی صبح قریب دس بجے ایک سی آر پی ایف اہلکار نے اپنی ہی سروس رائفل سے اپنے آپ کو ہی نشانہ بنا کر اپنا کام تمام کر دیا۔مہلوک کی شناخت کانسٹبل ٹی سری نواس کے بطور ہوئی ہے جو سی آر پی ایف کی 90 ویں بٹالین سے وابستہ تھاپولیس نے اس سلسلے میں رپورٹ درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے تاہم مہلوک اہلکار نے خود کشی کن وجوہات کی بناء پر کی ہے اس کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں تعینات فوج اور فورسز اہلکا روں کی جانب سے خود کشی کے واقعات میں بدستور اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 45دنوں میں اس طرح کا یہ پانچواں واقع ہے ۔ اس سے پہلے گاندربل ضلع میں تعینات دو اہلکاروں نے مبینہ طور پر خود کشی کی جبکہ اس اثناء میں سرینگر میں تعینات دو اہلکاروں نے اپنی جانیں گنوائیں ۔

Comments are closed.