سنبل میں دوشیزہ برقی رو کی زد میں آکر ہلاک ؛ علاقے میں صف ماتم کی لہر بچھ گئی

سرینگر/16ستمبر: سنبل سوناواری میں ایک دوشیزہ اپنے گھر میں کسی کام کے دوران بجلی کرنٹ لگنے سے فوت ہوئی ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق اندرکوٹ سنبل ضلع بانڈی پورہ میں آج ایک اور لڑکی اپنے گھر میں کام کے دوران بجلی کی تار چھوجانے سے بے ہوش ہوکر زمین پر گرپڑی اس دوران اگرچہ لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا ۔ مہلوک دوشیزہ کی شناخت شافیہ رسول دختر غلام رسول ملک ساکنہ اندرکوٹ سنبل بونیار کے بطور ہوئی ہے ۔

Comments are closed.