بھارت دنیا میں کوروناوائرس کے معاملے پر اول نمبر پر پہنچا؛ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 47 لاکھ 54 ہزار 356 ہوگئی
سرینگر/15ستمبر: بھارت میں کوروناوائرس اپنی پوری قوت کے ساتھ حاوی ہوگیا ہے گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کووڈ متاثرین کی تعداد 94 ہزار 372 رہی جو ہ اب تک کا سب سے زیادہ شمار مانا جاتا ہے ۔ اس دوران بھارت دنیا بھر میں کوروناوائرس کے معاملے میں اول نمبر پر پہنچنے کو تیار ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ کورونا متاثرین کے نئے معاملات سامنے آنے کے بعد اب ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 47 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کی رپورٹ کو دیکھیں تو ملک میں کورونا کے 94 ہزار 372 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ 1114 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ نئے کیس آنے کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 47 لاکھ 54 ہزار 356 ہوگئی ہے۔ بتادیں کہ جمعرات کو 97 ہزار 570 نئے معاملات سامنے آئے تھے جبکہ 1201 لوگواں کو اپنی جان گنوانی پڑی تھی۔وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا سے متاثر مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ملک میں ابھی کورونا کے 9 لاکھ 73 ہزار 175 ایکٹیو کیسیز ہیں جبکہ 37 لاکھ دو ہزار 595 لوگ ٹھیک ہوکر اپنے گھر جاچکے ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں اب تک 78 ہزار 586 مریضوں کی جان جاچکی ہے۔مہاراشٹر میں سنیچر کو کورونا وائرس کے 22 ہزار 84 نئے معاملات سامنے آنے کے بعد متاثرین کی کل تعداد 10 لاکھ 37 ہزار 765 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق وائرس سے 391 لوگوں کی موت کے بعد مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 29 ہزار 115 ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شفایاب ہونے کے بعد آج 13 ہزار 489 لوگوں کو اسپتال سے چھٹی دیدی گئی ، جس کے بعد شفایاب ہوچکے لوگوں کی کل تعداد بڑھ کر سات لاکھ 28 ہزار 512 ہوگئی ہے۔ ریاست میں فی الحال دو لاکھ 79 ہزار 768 مریض زیر علاج ہیں۔ادھر ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کے درمیان اس کی روک تھام کے لئے مزید جانچ پر مستقل زور دیا جارہا ہے اور 12 ستمبر کو 10 لاکھ 72 ہزار نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ گزشتہ 10 دنوں میں سات ستمبر کوہی 10 لاکھ سے کم سات لاکھ 20 ہزار362 کورونا نمونوں کاٹسٹ کیا گیا ، جبکہ باقی دنوں میں یہ تعداد دس لاکھ سے بھی اوپر ہے۔ 3 ستمبر کو اعداد و شمار میں ریکارڈ 11 لاکھ 72 ہزار 179 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ یہ تعداد نہ صرف ملک بلکہ دنیا میں ایک ہی دن میں ہونے والی جانچ کا ریکارڈ ہے۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے 13 ستمبر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق 12 ستمبر تک مجموعی کورونا نمونوں کی جانچ 5 کروڑ 62 لاکھ 60 ہزار 928 پر پہنچ چکی ہے۔ 12 ستمبر کو 10 لاکھ 71 ہزار 702 نمونوں کے ٹسٹ کئے گئے۔
Comments are closed.