سرحدی تنازعہ ایک سنجیدہ مسئلہ ،کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا / ہند چین کشیدگی پر راجناتھ کا پارلیمنٹ میں خطاب

بھارت امن کی حمایت کرتا ہے لیکن کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار

سرینگر/15ستمبر: لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی کے بیچ مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت امن کی حمایت کرتا ہے لیکن کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی تنازعہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے اور اس معاملے پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے منگل کو لوک سبھا میںبھارت اور چین کے درمیان حالیہ تنازعہ پر حکومت کا موقف پیش کیا۔ اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ سرحدی تنازعہ میں چین کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ وزیر دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ چین کی جانب سے کئی مقامات پر دراندازی کی کوشش کی گئی جسے ناکام بنا دیا گیا۔بھارت امن کی حمایت کرتا ہے لیکن کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ سرحدی تنازعہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے اور حقیقی کنٹرول لائن پر چین نے سٹیٹس بدلنے کی کوشش کی، ہمارے جوانوں نے اسے ناکام کر دیاہماری سیکورٹی فورسز ہر صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں اور ہم ان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیںاپریل سے چینی سرگرمیاں بڑھیںفوج نے چین کے ارادوں کو ناکام کیا ہے۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہبھارت کی فوجی طاقت بہت ہی مضبوط ہے جس کے آگے نہ چین ٹک سکتا ہے اور ناہی پاکستان ٹک سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کادفاعی قوت مزید بڑھانے کا عمل جاری ہے ۔ خیال رہے کہ لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر چین اور بھارت کے مابین کے مابین کشیدگی میں اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جس پر پہلی بار آج راجناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ میں اپنا موقف رکھ دیا ۔

Comments are closed.