سرینگر/15ستمبر: سوپور میں آوارہ کتوں نے ماں بیٹی سمیت چار افراد پر حملہ کرکے شدید زخمی کردیا ہے جس کے نتیجے میں علاقہ میں لوگ خوف زدہ ہوگئے ہیں ۔ اس دوران سبھی زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور کے بٹنگو علاقے میں آج آوارہ کتوں کی جماعت نے ایک ہی کنبہ کے تین افراد سمیت چار افراد پر حملہ کرکے انہیں لہولہان کردیا۔ ذرائع سے معلوم ہو ا ہے کہ اس حملے میں ماں بیٹی بھی شامل ہے جن پر آوارہ کتوں نے حملہ کردیا۔ حملے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت عارفت دختر فیاض احمد ، خوشبو دختر فیاض احمد ، پوشہ اہلیہ فیاض احمد شامل اور حسینہ اہلیہ مشتاق احمد کے بطور ہوئی ہے ۔ اس واقعے کی وجہ سے علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور لوگ اپنے گھروں سے باہر نکلنے میں ہچکچاہٹ محسوس کررہے ہیں ۔ اس دوران مقامی لوگوںنے اس واقعے پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آوارہ کتوں کی ہڑبونگ سے لوگ کافی پریشان ہے خاص کر عورتیں ، بچے اور عمر رسیدہ افراد اکیلے سڑک پر چلنے سے گریز کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ میونسپل کمیٹی سوپور بھی آوارہ کتوں پر قدغن لگانے میں ناکام ہوچکی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.