کاروباری شعبہ اور دیگر شعبہ جات کی بحالی کیلئے مالی پیکیج مرکز کے زیر غور ، ایک ہفتے میں اعلان متوقع / لیفٹنٹ گورنر

جموں کشمیر میں تعمیر و ترقی کیلئے ہر پنچایت حلقہ کو فی کس 10لاکھ روپے فراہم کئے جائیں گے

شوپیان امشی پورہ جھڑپ کی تحقیقات جاری ہے اور کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں کی جائے گی

سرینگر/14ستمبر: جموں کشمیر کی تباہ شدہ معیشت کی بحالی کیلئے ایک ہفتے کے اندر اندر مالی پیکیج کا اعلان کیا جائے گا کی بات کرتے ہوئے جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر نے کہا کہ تعمیر و ترقی کیلئے ہر پنچایت حلقہ کو فی کس 10لاکھ روپے فراہم کئے جائیں گے ۔ اسی دوران انہوں نے کہا کہ امشی پورہ جھڑپ کی تحقیقات جاری ہے اور کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں کی جائے گی ۔ سی این آئی کے مطابق جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں وکشمیر کے کاروبار اور دوسرے بدحال شعبوں کی بحالی کے لئے ایک پیکیج کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کی ہے جس پر حکومت ہند خور کر رہی ہے اور اس ضمن میں ایک ہفتے کے اندر اندر برے مالی پیکیج کا اعلان کیا جائے گا ۔ راج بھون سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ گذشتہ ایک سال سے جموں و کشمیر کے کاروبار کو نقصان اٹھانا پڑا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ 15سے 20سالوں کے دوران ہر شعبے کو خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہیانہوں نے کہا کہ اس ضمن متاثرین کو ایک مالی پیکیج فراہم کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے اپنی رپورٹ پیش کر دی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ رپورٹ پر حکومت ہند غور کر رہی ہے اور میرے خیال میں ایک ہفتہ کے اندر ایک بڑے پیکیج کے بارے میں کوئی بڑا اعلان ہونے والا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیکیج شاید پہلا ہی ہوگا اور اس سے صرف متاثرہ کاروباری شعبے ہی نہیں بلکہ دیگر شعبوں کا بھی احاطہ کیا جائے گا ۔ امشی پورہ شوپیان جھڑپ کے بارے میںپوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں لیفٹنٹ گورنر نے کہا کہ انتظامیہ اور فوج کی طرف سے تحقیقات جاری ہیںاور میںیقین دلائوںگا کہ کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوگی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتظامیہ سکورٹی فورسز خصوصا فوج اور سی آر پی ایف کی بھاری قافلہ حرکت کے باعث شاہراہوں پر لگاتار ٹریفک جام کے معاملے کو دیکھے گی۔ انہوں نے کہا ، "مجھے کچھ وقت دیں ، میں اس معاملے پر آپ سے بات کروں گا ۔ انہوںنے مزید کہا کہ ہر بدھ کے روز جموں و کشمیر میں ڈویژنل اور سب ڈویژنل سطح پر عوامی دربار ہوگا جہاں صوبائی کمشنرز اورضلع ترقیاتی کمشنر لوگوں کی شکایات کو سنیں گے اور بروقت ازالہ کو یقینی بنائیں گے۔ اس عمل پر تین ماہ تک نگرانی کی جائے گی جس کے بعد ہم اسے بھی بلاک سطح تک لے جائیں گے۔

Comments are closed.