رشوت خوری اور بدعنوانی معاملات میں سی بی آئی کی کارورائیاں تیز

سابق وزیر لال سنگھ کے گھر پر چھاپہ ،ایجوکیشنل ٹرسٹ سمیت کئی افسران کیخلاف کیس درج

سرینگر/15ستمبر: رشوت خوری اور بدعنوانی معاملوں میں سی بی آئی نے منگل کو جموں کے کھٹوعہ علاقے میں سابق وزیر چودھری لال سنگھ کی رہائش گاہ کے علاوہ متعدد مقامات پر چھاپے ڈالیں ۔ جس دوران تلاشیاں بھی لی گئی جبکہ سی بی آئی نے آر بی ایجوکیشنل ٹرسٹ، اس کے چیئرپرسن اور سابق ڈی سی، سابق تحصیلدار، سابق نائب تحصیلدار کٹھوعہ سمیت دیگر افراد کے خلاف ٹرسٹ کے نام پر فریب دہی کرنے، جعلی کاغذات جمع کرانے و دھوکہ دہی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔ سی این آئی کے مطابق رشوت خوری ، بدعنوانیوں اور دھوکہ دہی معاملات میں سنیٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن ( سی بی آئی ) نے کارورائیا ں تیز کر دی ہے ۔ سی بی آئی کی ٹیم نے منگل کی صبح جموں کے کھٹوعہ علاقے میں سابق وزیر چودھری لال سنگھ کی رہائشگاہ پر چھاپہ ڈالا جس دوران وہاں تلاشی کارورائی عمل میں لائی گئی ۔ سی بی آئی نے آر بی ایجوکیشنل ٹرسٹ، اس کے چیئرپرسن اور سابق ڈی سی، سابق تحصیلدار، سابق نائب تحصیلدار کٹھوعہ سمیت دیگر افراد کے خلاف ٹرسٹ کے نام پر فریب دہی کرنے، جعلی کاغذات جمع کرانے و دھوکہ دہی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ سی بی آئی نے دیگر کئی مقامات پر بھی چھاپے ڈالیں جس دوران وہاں بھی تلاشیاں لی گئی ۔

Comments are closed.