سرینگر/15ستمبر: جموں کشمیر میں گزشتہ سال دفعہ 370کی منسوخی کے بعد عوام اب وہ تمام حقوق حاصل کر رہی ہے جو ملک کے دوسرے حصوں میں لوگوں کو حاصل ہے کی بات کرتے ہوئے یو این میں بھارتی سفیر نے کہا کہ جموں کشمیر کے لوگوں نے بھارت کے ساتھ اپنا مستقبل جوڑ دیا ہے اور پاکستان جموں کشمیر کے معاملے کو لیکر بے بنیاد پروپگنڈا کر رہا ہے ۔ سی این آئی مانیٹر نگ کے مطابق جنیوا میں انسانی حقوق کے عالمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یو این میں بھارتی سفیر اندرا منی پانڈے نے کہا کہ جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کے خاتمہ کے جمہوری نظام کو کافی مضبوط بنایا گیا اور جموں کشمیر کے عوام کو تمام حقوق فراہم کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال سے اب جموں کشمیر کے عوام کو بھی سارے حقوق حاصل ہے جو ملک کے دیگر حصوں میں رہنے والے لوگوں کو ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی پوزیشن کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر میں سماجی اور اقتصادی ڈیولپمنٹ نے ایک نئی راہ لی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورنا وائرس کی وبائی بیماری کے باوجود بھی جموں کشمیر میں تعمیر و ترقی کی یقینی بنانے کیلئے حکومت ہند نے کئی اہم فیصلے لیں اور جموں کشمیر کے عوام کی مجموعی ترقی کیلئے بھی بہت سارا کام کیا گیا ۔ پاکستان پر امن کو درہم برہم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہوںنے بتایا کہ جموں کشمیر کے لوگوں نے بھارت کے ساتھ اپنا مستقل جوڑ دیا ہے اور پاکستان عسکریت کو بڑھاوا دیکر جموں کشمیر میں امن کی صورتحال بگاڑنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ پاکستان جموں کشمیر کے معاملے کو لیکر بے بنیاد پروپگنڈا کر رہا ہے کی بات کرتے ہوئے پانڈے نے بتایا کہ جموں کشمیر میں لوگ خوشی سے اپنی زندگی گزر بسر کر رہے ہیں اور وہاں کے نوجوان بھی اپنے مستقبل کو سنوانے میں لگے ہوئے ہیں تاہم پاکستان کو یہ پسند نہیںہے اور بار بار عسکریت پسندوںکو کشمیر میں داخل کرکے وہاں امن بگاڑنے کی کوشش کر رہا ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.