سال میں چوتھی مرتبہ چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر؛ دور دراز علاقوں میں رہنے والے افراد نے قبلے کی درست سمت کا تعین کیا

سرینگر/14ستمبر: سعودی عرب کے ادارہ برائے فلکیاتی علوم کے مطابق آج (14 ستمبر کو) چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر آیا جسے دیکھ کر دور دراز علاقوں میں رہنے والے افراد قبلے کی درست سمت کا تعین کیا۔ مانیٹرنگ کے مطابق اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق جدہ میں واقع فلکیاتی علوم کی سوسائٹی کے ڈائریکٹر انجینئر ماجد آل زاہرہ نے بتایا تھا کہ 14 ستمبر بروز پیر کو طلوع آفتاب کے چند گھنٹے بعد چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر آیا۔انجینئر ماجد نے العربیہ سے گفتگو میں بتایا تھا رواں سال یہ موقع چوتھی مرتبہ آئے گا کہ چاند خانہ کعبہ کے اوپر نظر آیا۔ان کے مطابق پیر کی صبح 9 بج کر 33 منٹ 54 سیکنڈ پر چاند کو خانہ کعبہ کے اوپر دیکھا گیااور اس دوران چاند مکہ مکرمہ کے افق پر 895840 ڈگری کی اونچائی پر تھا ۔

Comments are closed.