لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں بدستور جاری

دوران شب نصب درجن سیکٹروںمیں شدید فائرنگ اور شلنگ ، کوئی جانی نقصان نہیں

سرینگر/12ستمبر: ہند پاک لفاظی جنگ کے بیچ پاکستان اور بھارت کے مابین جنگ جیسی صورتحال بنی ہوئی ہے اور جنگ بندی معاہد ے کی دھجیاں اڑانے کا سلسلہ جاری ہے ۔جمعہ اور سنیچروار کی درمیانی رات کو پونچھ ،راجوری سمیت کئی سیکٹر میں ایک مرتبہ پھرہند پاک افواج کے مابین آمنا سامنا ہوا جس دوران دونوں ممالک کے افواج نے ایک دوسرے کی کو نشانہ بنا کر فائرنگ اور شلنگ کی ۔سی این آئی کے مطابق ہند وپاک سرحدوں پر کشیدگی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ جمعہ اور سنیچروار کی درمیانی شب کو بھی سرحدوںپر کشیدگی کا ماحول دیکھنے کو ملا ۔دفاعی ذرائع کے مطابق جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ اور راجوری سیکٹروں میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری اور فائرنگ شروع کر دی۔انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات فوجی اہلکاروں نے اس حملے کا ’’بھرپور اور موثر‘‘ جواب دیاتاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کہیں سے کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ۔ ادھر سرحدوںپر مسلسل جنگ بندی کی معاہدے کی خلاف ورزی سے سرحدی آبادی میں تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے اور وہ خوف و دہشت میں مبتلا ہو گئے ہیں ۔ لائن آف کنٹرول پر مسلسل فائرنگ اور شلنگ کے نتیجے میں شہری آبادی کو کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور انسانی جانوں کے علاوہ مویشیوں کی بڑی تعداد بھی لقمہ اجل بن گئی ۔

Comments are closed.