سرینگر/11ستمبر: گاندربل میں ایک مسجد شریف اور ایک آستان میںچوروں نے دوران شب نقب لگاکر نقدی رقم لوٹ لی جس پر مقامی لوگوں نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو مسجد شریف میں چوری کرسکتا ہے وہ دوسرے لوگوں کے گھروں کو کیسے چھوڑ سکتا ہے ۔ لوگوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ اس واردات میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کرلیا جائے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں چوروں نے تمام حدیں پار کرتے ہوئے ایک مسجد شریف اور ایک آستان کو لوٹ لیا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ زیارت شیخ جمال صاحب سہی پورہ گاندربل اور جامع مسجد مومن آباد میں گذشتہ شب ’’خزانہ‘‘سیف کو توڑ کر اس سے نقد ی رقم پر ہاتھ صاف کیا ۔ اس واردات پر مقامی لوگوں نے سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو اللہ کے گھر میں چوری کرسکتا ہے وہ عام لوگوں کے گھروں کو کیسے چھوڑ سکتا ہے ۔ مقامی لوگوںنے پولیس کے اعلیٰ افسران سے اس ضمن میں اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع میں سرگرم چوروں کو گرفتار کرنے کیلئے فوری طور پر کارروائی شروع کردی جائے ۔ دریں اثناء پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.