پونچھ میں فوجی اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے فوت
سرینگر/5 مئی / ٹی آئی نیوز
پونچھ ضلع کے حویلی علاقے میں پیر کو ایک فوجی جوان دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہو گیا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ 4 مئی سے 5 مئی کی درمیانی رات کو ایک فوجی سپاہی کو دل کا دورہ پڑا۔ نتیجتاً اسے ضلع اسپتال پونچھ منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
اس کی شناخت نائک گربن سنگھ (32) ولد پریتم سنگھ ساکنہ پنجاب کے طور پر ہوئی ہے۔ قانونی چارہ جوئی کے بعد متوفی کی لاش کو اس کے یونٹ کے حوالے کر دیا گیا۔
دریں اثنا، پولیس نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔
Comments are closed.