نشاط سرینگر میں جنسی زیادتی سے خاتون کی موت ، چار ملزم گرفتا ر ، تحقیقات جاری / پولیس

سرینگر /05مئی / ٹی آئی نیوز

سرینگر کے نشاط علاقے میں جنسی زیادتی سے خاتون کی موت کے بعد پولیس نے تمام مجرموں کی گرفتاری عمل میں لاکر انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سرینگر پولیس نے واٹر ورکس روڈ، نشاط کے قریب ایک گروپ کے ذریعہ خاتون (نام ظاہر نہیں کیا گیا) پر جنسی زیادتی کی کوشش کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کی۔ اس واقعہ میں خاتون کو شدید چوٹیں آئیں اور اسے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

پولیس ترجمان نے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق واقعے کے بعد ایف آئی آر نمبر 35/2025قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن نشاط میں درج کی گئی، اور فوری طور پر تحقیقات شروع کردی گئی۔

تفتیش کے دوران چار ملزمان کی شناخت کی گئی اور ان کو بعد میں گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ چاروں ملزمان کی شناخت سہیل بشیر بٹ ولد بشیر احمدساکنہ عشم سمبل ، عادل علی بٹ ولد علی محمد، ساکنہ زیتھیار نشاط، فردوس احمد راتھر ولد غلام احمد، ساکنہ زیتھیار نشاط،سہیل افضل بٹ ولد محمد افضل، ساکنہ پہلو برین نشاط کے بطور ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تیز اور فیصلہ کن کارروائی میں تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کیس میں مزید تفتیش جاری ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سرینگر پولیس قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے، معاشرے سے جرائم کے خاتمے اور ہر شہری کی حفاظت اور وقار کو یقینی بنانے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مجرمانہ سرگرمیوں سے متعلق کسی بھی معلومات کے لیے، براہ کرم قریبی پولیس اسٹیشن سے رابطہ کریں یا 112 پر ڈائل کریں۔

Comments are closed.