محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری میں ’’اورہالنگ‘‘کا عمل شروع / ڈائریکٹر
دس بیس برسوں سے ایک ہی جگہ پر تعینات ملازمین کی تبدیلی محکمہ کے لے لازمی
سرینگر/05ستمبر: محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری میں ’’اورہالنگ‘‘کا عمل شروع کرتے ہوئے ناظم فوڈ نے جنوبی و وسطی کشمیر میں برسوں سے تعینات ملازمین کی تبدیلی عمل میں لائی جس پر عوامی حلقوں اور ملازم انجمنوں نے اطمینان کاا ظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر موصوف کے اقدام کی سراہنا کی ہے۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری میں برسوں سے ملازمین ایک ہی جگہ پر تعینات تھے جہاں پر وہ اپنی من مانیاں چلاکر صارفین و محکمہ کیلئے پریشانیوں کے باعث بن جاتے تھے تاہم ڈائریکٹر فوڈ بشیر احمد خان نے محکمہ میں ’’اورہالنگ‘‘ کا عمل شروع کرتے ہوئے ابتدائی مرحلے میں وسطی کشمیر اور جنوبی کشمیر میں ایسے ملازمین کی تبدیلی عمل میں لائی جائی جو برسوں سے ایک ہی جگہ پر تعینات تھے۔ اس عمل پر لوگوں اور فوڈ ملازمین انجمنوںنے ناظم امور صارفین کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے محکمہ میں نئی جان آئے گی اور ملازمین میں ورک کلچر اور جوابدہی کا احساس پیدا ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موصوف کی جانب سے محکمہ اور ملازمین کی بھلائی اور صارفین کو راحت پہنچانے کیلئے جو بھی اقدامات اْٹھائے جائیں گی وہ قابل تعریف ہوں گے۔ادھر شمالی کشمیر کے لوگوں اور سماجی تنظیموں نے محکمہ کے اس اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسی طرح شمالی کشمیر میں بھی ایسے ملازمین کی تبدیلی کی جائے جو برسوں سے ایک ہی جگہ پر براجمان ہے۔ اس دوران ڈائریکٹر امور صارفین و عوامی تقسیم کاری بشیر احمدخان نے اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کی بھلائی اور صارفین کو راحت پہنچانے کیلئے اس طرح کے اقدامات لازمی ہے۔ پہلے ہی محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری میں جدت لانے اور ملازمین کو متحرک کرنے کیلئے بہت سارے اقدامات اْٹھائے گئے ہیں اور مزید کچھ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملازمین کی جانب سے عوامی خدمت میں کوئی کوتاہی نہ ہو۔ اس دوران انہوںنے شمالی کشمیر کے بارے میں کہا کہ اگلے دس یا پندرہ دنوں کے اندر اندر شمالی کشمیر میں بھی ایسے ملازمین کی تبدیلی عمل میں لائی جائے گی جو دس دس بیس بیس برسوں سے ایک ہی جگہ پر تعینات ہے اور اس سلسلے میں کارروائی جاری ہے ۔
Comments are closed.