کورنا وائرس کی قہر سامانیاں جاری ، سنیچروار کو ریکارڈ 1251افراد کے ٹیسٹ مثبت ، تعداد 42ہزار پار کر گئی
مزید 15مریض جاں بحق ، جموں سے 10ہلاکتیں اور وادی میں پانچ ، مہلوکین 780تک پہنچ گئے
تازہ معاملات میں کشمیر سے 512اور جموں سے 739نئے کیس ،489مریض صحت یاب
سرینگر /05ستمبر: جموں کشمیر میں کورنا وائرس کی وبائی بیماری کی قہر سامانیوں کے بیچ سنیچروار کو مزید 15 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں مہلوکین کی تعداد 780تک پہنچ گئی ۔تازہ ہلاکتوں میں جموں سے 10جبکہ کشمیر سے 5اموات ریکارڈ کی گئی ۔ اسی دوران سنیچروار کو جموں کشمیر میں ریکارڈ کورنا وائرس کے مثبت کیس درج ہوئے اور کل ملا کر 1251مریضوں کے کورنا ٹیسٹ مثبت آئے ۔جس کے ساتھ ہی مثبت معاملات کی تعداد 42ہزار سے پار چلی گئی ۔ تازہ معاملات میں وادی کشمیر سے 512اور جموں سے 739نئے کیس ریکارڈ گئے گئے ۔اسی دوران 489مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت کئے گئے ۔سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے ۔سنیچروار کے روز مزید 15مریضوں کی موت کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد780تک پہنچ گئی ہے۔حکام کے مطابق جموں کشمیر میں سنیچروارکو 15افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے مذکورہ سبھی افراد مختلف امراض میں مبتلاء تھے اور اْن کے علاج و معالجہ کے دوران اْن کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ بھی مثبت آئے تھے۔جن میں سے دس ہلاکتیں جموں جبکہ 5کشمیر سے ریکارڈ کی گئی ۔سنیچروارکو مزید 15ہلاکتوںکے ساتھ ہی جموں کشمیر میںمجموعی طور پر اموات کی تعداد 780تک پہنچ گئی ۔ اسی دوران سنیچروار کو ایک مرتبہ پھر کورنا کیسوں میں اوچھال دیکھنے کو ملا اورریکارڈ 1251افراد کے کورنا ٹیسٹ مثبت آئے ۔جس کے ساتھ ہی مثبت معاملات کی تعداد 42ہزار 241پہنچ گئی ۔ تازہ معاملات میں وادی کشمیر سے 512اور جموں سے 739نئے کیس ریکارڈ گئے گئے ۔اسی دوران 489مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت کئے گئے ۔
Comments are closed.