رعناواری میں ایک تین برس کا بچہ دریاء میں ڈوب کر لقمہ اجل ؛دو ماہ میں علاقے میں غرقآبی کا دوسرا واقع ،علاقے میں کہرام

سرینگر/05ستمبر/سی این آئی// پائین شہر کے رعناواری ڈگہ محلہ علاقے میں ایک ایک تین برس کا بچہ کھیلنے کے دوران پانی میں ڈوب گیا ۔ بچے کو اگرچہ پانی سے نکال کر فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پائین شہر کے رعناواری علاقے کے ڈگہ محلہ میں آج ایک اور بچہ جس کی شناخت ابراہیم احمد شیخ ولد امتیاز احمد شیخ عمر تین برس کے بطور ہوئی ہے کھیلنے کے دوران اپنے گھر سے باہر نکلا اور نزدیکی ایک نالہ میں ڈوب گیا ۔ اس دوران بچے کو اگرچہ تھوڑی ہی دیر کے بعد پانی سے باہر نکالا گیا اور غوثیہ ہسپتال خانیار پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا ۔ اس دوران جونہی بچے کی نعش کو اپنے گھر پہنچایا گیا تو وہاں کہرام مچ گیا اور علاقہ ماتم کدے میں تبدیل ہوا ۔ رعناواری میں گزشتہ دو ماہ کے دوران یہ غرقآبی کا دوسرا واقع ہے اس سے پہلے 27جولائی کو ایک اور بچہ جس کی عمر قریب پانچ برس تھی پانی میں میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا تھا ۔

Comments are closed.