سرینگر/05ستمبر: سرینگر جموں شاہراہ پر دو الگ الگ گاڑیاں سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں گرنے سے تین افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ اس دوران پولیس اور مقامی لوگوں نے کھائی میں گرنے والے افراد کو نکالنے کیلئے کارروائی انجام دی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن کے قریب ایک لوڈ کیریر ٹاٹا موبائل زیر نمبر (JK19 -7275)جس میں پولٹری لوڈ تھی اور رام بن سے بانہال کی طرف جارہا تھا ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر قریب 400فٹ ایک گہری کھائی میں جاگرا جس میں سوار 2افراد کی موقعے پر ہی موت واقع ہوئی ۔ جن کی شناخت ڈرائیور روف احمد عمر 32سال ولد محمد رفیق ساکن ماگرکوٹ رامسو، اور محمد عثمان منہاس ولد ایاز منہاس ساکن ماگر کوٹ رامسو کے بطور ہوئی ہے ۔ اسی طرح کے ایک اور سڑک(JK18A-0557) حادثے میں ایک ٹرک جو جموں سے سرینگر کی طرف آرہی تھی چملواس نالہ رام بن کے نزدیک 120گہرے کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موقعے پر ہی موت ہوئی جبکہ اس حادثے میں مزید دو افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور پر رام بن ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔ دونوں معاملات میں پولیس نے کیس درج کرلیا ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.