مرگنڈ پٹن میں خود کشی کا ایک انوکھا واقع پیش آیا؛ باپ بیٹی نے ایک ساتھ کوئی زہریلی شئے نوش کرکے خود کشی کی کوشش کی

سرینگر/05ستمبر: اپنی نوعیت کے پہلے خود کشی کے واقعے میں مرگنڈ پٹن میں باپ اور بیٹی نے ایک ساتھ خود کشی کی کوشش کی تاہم دونوں کو ہسپتال پہنچایاگیا جہاں ان کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے پٹن کے مرگنڈ علاقے میں آج اُس وقت ایک حیرت کن واقع پیش آیا جب باپ بیٹی نے ایک ساتھ گھر میں موجود کوئی زہریلی شئے نوش کرکے خود کشی کی کوشش کی ۔ اس دوران دونوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا ۔ اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے میر گنڈ پولیس نے کہا کہ باپ بیٹی نے کن وجوہات کی بناء پر اپنی زندگی ختم کرنے کی کوشش کی اس بات کا پتہ لگایا جارہا ہے تاہم پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔ ادھر اس واقعے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد مذکورہ باپ بیٹی کے گھر پہنچنے ۔ ادھر مقامی لوگوںنے اس ضمن میں بتایا کہ باپ بیٹی نے کسی گھریلو تنازعہ کی وجہ سے اس طرح کا راست اقدام اُٹھایا ہے ۔

Comments are closed.